مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ 25 مئی کو حکومتی اقدامات سے متعلق میڈیا کو خصوصی بریفنگ دیں گے

منگل 21 مئی 2019 19:34

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ 25 مئی کو حکومتی اقدامات سے متعلق میڈیا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، اقتصادی امور و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عوام دوست طویل مدتی پالیسی، گزشتہ ادوار میں معیشت پر ہونے والی نقب زنیوں، بارودی سرنگوں، خود کش حملوں اور زخموں پر مرہم رکھنے کی حکومتی حکمت عملی کے حوالے سے 25 مئی بروز ہفتہ کو میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاشی چیلنجز کے حوالے سے مشیر خزانہ نے وفاقی کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی، معاشی امور کے حوالے سے میڈیا کے سوالات اور عوامی تشنگی کو دور کرنے کے لئے فیصلہ کیا گیا کہ 25 مئی کو مشیر خزانہ میڈیا کو حکومتی اقدامات سے متعلق خصوصی بریفنگ دیں گے۔