ی*سعودی عرب کے مختلف شہروں پر میزائل اور ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں، طاہر محمود اشرفی

منگل 21 مئی 2019 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں پر میزائل اور ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں، ارض حرمین شریفین کے دفاع ، سلامتی اور استحکام کیلئے ہر لمحہ سربکف ہیں، عالم اسلام کی وحدت اور اتحاد کے مرکزپر حملہ مسلم امہ کو متحد ہونے کی دعوت دیتا ہے ، اسلام آباد میں تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا ملک کی مختلف مکاتب فکر کے علماء سعودی عرب پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر حملے ناقابل قبول ہیں۔سعودی قیادت کو مکمل تعاون کا مکمل یقین دلاتے ہین۔کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے ایران و عرب ممالک کے درمیان امن کے لئے ضروری ہے حوثی باغیوں کی مدد بند کی جانی چاہئے کانفرنس نے پاکستان مین فرقہ وارانہ تشدد کی مذمت کی اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کے چیرمین علامہ طاہر اشرفی نے رمضاننالمبارک کے اخری عشرہ کے دوران عشرہ تحفظ حرمین منانے کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا ایران سے جنگ نہ کرنے کا اعلان قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اخوت کا لازوال رشتہ ہے۔خلیج کی صورتحال کی اصلاح کے لئے حکومت پاکستان کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین تسلط ختم کرنے کے عملی اقدام کئے جانے چایئے کانفرنس نے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا خیر مقدم کیا گیا۔۔۔۔۔اعجاز خان