اس مہنگے امریکی ریسٹورنٹ کے پاکستانی مالک کیوں لوگوں کو مفت کھانا کھلاتے ہیں؟
امین اکبر منگل 21 مئی 2019 23:39
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سے چند بلاک کے فاصلے پر موجود سکینہ حلال گرل(Sakina Halal Grill) علاقے میں موجود دیگر مہنگے ریسٹورنٹس کی طرح ہی دکھائی دیتا ہے لیکن دوسرے ریسٹورنٹس اور سکینہ حلال گرل میں ایک بڑا فرق ہے۔ یہ ریسٹورنٹ ضرورت مندوں کو مفت کھانا فراہم کرتا ہے۔اس ریسٹورنٹ کے مالک قاضی منان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں میں وہ 80 ہزار ضرورت مندوں کو مفت کھانا کھلا چکے ہیں۔
قاضی منان نے بتایا کہ جب کوئی انہیں مفت کھانے کا کہتا ہے تو وہ بغیر کوئی سوال کیے کھانا فراہم کرتے ہیں۔ یہ ریسٹورنٹ 2013 میں قائم کیا گیا تھا۔ تب سے لیکر آج تک اس ریسٹورنٹ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
قاضی منان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کھانا نہیں خرید سکتے تو آئیں مفت کھانا لیں اور اسی ماحول میں کھائیں، جس میں ادائیگی کرنے والے کھاتے ہیں۔
(جاری ہے)
قاضی منان نے بچپن کے مشکل حالات زندگی کو اپنے اس فیصلے کی وجہ قرار دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کی پرورش پاکستان کے ایک گاؤں میں ہوئی ہے۔ انہوں نے غربت اور بھوک کو قریب سے دیکھا ہے۔انہوں نے بی بی سی کو بتایا” میں بہت سے بے گھر لوگوں کو کوڑے سے کھانا چنتے دیکھتا تھا۔ یہ مجھے بہت تکلیف دیتا تھا۔ ”
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آج اُن کا ایک ہی مقصد ہے کہ سال میں 16ہزاربار مفت کھانا فراہم کرنا۔
قاضی منان اور اُن کے مقصد کے بارے میں جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.