چئیرمین نیب کے متنازعہ انٹرویو کے باعث پورا سسٹم لپیٹ دیے جانے کی پیشن گوئی

انٹرویو کا کچھ نہ کچھ نتیجہ ضرور نکلے گا، یا سب کا احتساب ہوگا، یا پورا سسٹم لپیٹ دیا جائے گا یا چئیرمین نیب کو دباو کا سامنا کرنا پڑے گا: سینئر صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری

muhammad ali محمد علی منگل 21 مئی 2019 23:58

چئیرمین نیب کے متنازعہ انٹرویو کے باعث پورا سسٹم لپیٹ دیے جانے کی پیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2019ء) چئیرمین نیب کے متنازعہ انٹرویو کے باعث پورا سسٹم لپیٹ دیے جانے کی پیشن گوئی، سینئر صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ انٹرویو کا کچھ نہ کچھ نتیجہ ضرور نکلے گا، یا سب کا احتساب ہوگا، یا پورا سسٹم لپیٹ دیا جائے گا یا چئیرمین نیب کو دباو کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے مبینہ طور پر معروف اور سینئر صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری کو دیے گئے انٹرویو نے خاصی ہلچل مچائی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس مبینہ انٹرویو کے حوالے سے چئیرمین نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سینئر صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے متنازعہ انٹرویو کے باعث پورا سسٹم لپیٹ دیے جانے کی پیشن گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ اس انٹرویو کا کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلے گا۔

جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ اس انٹرویو کے بعد یا تو سب کا احتساب ہوگا، یا پھر سسٹم لپیٹ دیا جائے گا۔ جبکہ چئیرمین نیب کو بھی شدید دباو کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب سے حوالے سے قومی احتساب بیورو کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔ منگل کو قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے جاوید چوہدری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔

چیئرمین نیب سے جو باتیں منسوب کی گئیں وہ درست نہیں۔ کالم نگار نے خود کالم میں لکھی گئی باتوں کی وضاحت کر رکھی ہے۔ نیب اس معاملے پر پہلے ہی وضاحت جاری کر چکا ہے۔ کالم میں حقائق بیان نہیں کئے گئے۔ کالم میں کچھ شخصیات اور کیسوں سے متعلق جو بیان کیا گیا وہ درست نہیں۔ نیب نے کہا ہے کہ نیب کی تردید ٹی وی چینلز پر نشر اور قومی اخبارات میں پہلے ہی شائع ہو چکی ہے۔