سینیٹر مشتاق احمد خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس

ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر راحیل قمر کی کمیٹی کو یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ

بدھ 22 مئی 2019 16:27

سینیٹر مشتاق احمد خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس بدھ کو کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر مشتاق احمد خان نے کی۔ کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر نے کمیٹی کو یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا سالانہ بجٹ 8.5 ارب روپے ہے۔

یونیورسٹی اپنے اخراجات کا 75 فیصد حصہ طلباء کی فیسوں سے وصول کرتی ہے جبکہ 25 فیصد حصہ ٹی ٹی ایس سے آتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ نے کامسیٹس یونیورسٹی کے 30 کروڑ جاری نہیں کئے۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یونیورسٹی اپنے 75 فیصد اخراجات طلباء کی جیب سے پورا کرتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ غریب بچہ اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتا جبکہ حکومت تعلیم کے لئے فنڈز فراہم نہیں کر رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایڈہاک الائونس کی مد میں گزشتہ پانچ سال سے ایچ ای سی سے کوئی رقم موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ کامسیٹس کے لیکچرار کی تنخواہ سب سے کم ہے جس پر ریکٹر کامسیٹس نے بتایا کہ ہمارے لیکچرراز کی گراس سیلری 50 ہزار روپے ہے۔ سینیٹر مشتاق نے کہا کہ 50 ہزار روپے تو کچھ بھی نہیں ہے، جتنا پیسے کی ویلیو کم ہو رہی ہے یہ نہ ہونے کے برابر ہے۔