آئندہ رمضان میں غریب گھرانوں کی دہلیز پر راشن کے تھیلے مہیا کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا، میاں اسلم اقبال

بدھ 22 مئی 2019 16:40

آئندہ رمضان میں غریب گھرانوں کی دہلیز پر راشن کے تھیلے مہیا کرنے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے رمضان المبارک میں بھی عوامی خدمت کا ڈرامہ رچایا اور اربوں روپے کی سبسڈی سے عام آدمی کی بجائے مل مالکان نے فائدہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

جاری اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سبسڈی کی ایک ایک پائی عام آدمی تک پہنچا رہی ہے، رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقداروں کو ان کا حق ملا ہے، صوبے بھر میں لگائے گئے 309رمضان بازاروں سے روزانہ لاکھوں لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں۔صو بائی وزیر نے کہا کہ آئندہ رمضان میں غریب گھرانوں کی دہلیز پر راشن کے تھیلے مہیا کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیا ہے،کابینہ کے اراکین ،اراکین اسمبلی ،سیکرٹریز اور وزیراعلیٰ خود رمضان بازاروں کے دورے کررہے ہیں، جن کا واحد مقصد عام آدمی کو ریلیف دینا ہے۔