نیب کی طویل تحقیقات کے باوجود میرے خلاف مالی بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ،وزیر دفاع پرویز خٹک

بدھ 22 مئی 2019 17:54

نیب کی طویل تحقیقات کے باوجود میرے خلاف مالی بدعنوانی کا کوئی ثبوت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ نیب کی طویل تحقیقات کے باوجود میرے خلاف مالی بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ،میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں ،ٹی وی چینلزپر بات کرنے کی بجائے میرے وکیل سے رابطہ کریں میں نے اس کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ میری جانب سے پیش ہو ، جب تک نیب کے معاملات زیر التوا ہیں میں مالم حبہ اور بی آر ٹی منصوبوں کے معاملات پر تبادلہ خیال اورمجھے مدعو کرنے کے لئے تمام چینلز سے درخواست ہے کہ میرے وکیل سے رابطہ کریں - بدھ کو اپنے وضاحتی بیان میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ کالم نگار جاوید چوہدری کو نیب کے چیئرمین نے انٹرویو دیتے ہوئے کچھ واضح و غیر واضح طور پر مجھ پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے اگرچہ میں نیب حکام کے انٹرویو کے تضاد کا خیر مقدم کرتا ہوں مگر یہ لازم ہے کہ میں مالم جبہ اور بی آر ٹی منصوبوں کے باری میں بعض غلط فہمیوں کو دور کروں بطور صوبائی وزیر اعلیٰ ہونے کے میںنے منصوبوں کے تمام مراحل کے قابل اطلاق قوانین اور قواعد و ضوابط انتہائی شفافیت ،موثر لاگت اور موثر طریقے کے بارے میں اطمینان کے بعد یقین کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کی طویل تحقیقات کے باوجود بھی مجھ کسی مالی بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں تلاش کر سکتے میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں ۔میرے خلاف نیب کی تمام انکوائریاں /تحقیقات میرا بیرسٹر مسرور شاہ سپریم کورٹ (موبائل نمبر 0308-8888737 ، فون نمبر 051-8350914) ) ای میل : [email protected]سنبھال رہا ہے مستقبل میں جس کو رابطہ کرنا ہے یا میرا نکتہ نظر جاننا ہے وہ براہ مہربانی ان نمبروں پر رابطہ کریں ۔