گوجرانوالہ، حکمران اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خواب غفلت سے جاگیں اور قوم کی معصوم بیٹیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، حاجی عبدالرف مغل

بدھ 22 مئی 2019 18:33

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) مسلم لیگ ن کے سٹی صدر ایم پی اے حاجی عبدالرف مغل نے اسلام آبادسمیت ملک کے دیگر حصوں میں تسلسل کے ساتھ بچیوں کی عصمت دری اور قتل کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خواب غفلت سے جاگیں اور قوم کی معصوم بیٹیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں،انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں والے اندوہناک واقعہ پر پوری قوم مغموم ہے، معصوم بچے بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا تسلسل سے جاری رہنا لاقانونیت کی بدترین مثال ہے،انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو قانون کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے اور ان درندوں کو انکے انجام تک پہنچایا، موجودہ حالات میں یوں محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی شے سرے سے ہی موجو د نہیں ہے،حکمرانوں نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، معاشی بدحالی اور امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔