Live Updates

تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی اطالوی کمپنی آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی

بدھ 22 مئی 2019 20:09

تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی اطالوی کمپنی آئندہ ہفتے پاکستان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) کیکڑا ون میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی اطالوی کمپنی ای این آئی کے سی ای او آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے۔ کمپنی کے سی ای او وزارت پیٹرولیم کے حکام کو سمندر میں گیس کی تلاش کے منصوبے پر بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

اطالوی کمپنی ای این آئی کے سی ای او وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرینگے۔ ای این آئی نے تیل و گیس کی تلاش کیلئے 18 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔کمپنی پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام جاری رکھے گیرواں سال سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے مزید چار لائسنس جاری کئے جاینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات