Live Updates

سیاسی جماعتیں حکومت مخالف تحریک کی بجائے ملکی معیشت کی بحالی کے ایجنڈا پر غور کریں‘ چودھری شجاعت حسین

پاکستان کو دہشت گردی سمیت متعدد بحران درپیش ہیں، فوج تو اپنا فرض پورا کر رہی ہے پارلیمنٹ بھی اپنا کردار ادا کرے

بدھ 22 مئی 2019 21:40

سیاسی جماعتیں حکومت مخالف تحریک کی بجائے ملکی معیشت کی بحالی کے ایجنڈا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عید کے بعد کچھ اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو کر حکومت اور عمران خان کے خلاف ایک تحریک چلانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کیلئے ایک ایجنڈا تیار کیا جا رہا ہے، میری تمام بڑی جماعتوں باالخصوص جو پارلیمنٹ میں موجود ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پارٹیوں سے بالاتر ہو کر بیٹھیں اور معیشت کی بحالی کے ایجنڈا پر غور کریں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہو گا کیونکہ ملک پہلے ہی دہشت گردی سمیت بہت سے بحرانوں میں گھرا ہوا ہے جس میں فوج تو اپنا فرض ادا کر رہی ہے، پارلیمنٹ کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے خاص طور پر نیشنل ایکشن پلان جس پر مجھ سمیت تمام جماعتوں کے قائدین نے دستخط کئے تھے اس پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ان میں مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری، عمران خان، نواز شریف اور دیگر جماعتوں کے قائدین سمیت آرمی چیف بھی شامل تھے اور آخر میں مولانا فضل الرحمن نے دعا بھی کروائی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات