بلاول ہائوس کراچی، نیب راولپنڈی کا نوٹس وصول کرنے سے انکار

بدھ 22 مئی 2019 22:00

بلاول ہائوس کراچی، نیب راولپنڈی کا نوٹس وصول کرنے سے انکار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی رہائش گاہ بلاول ہائوس کراچی پرنیب راولپنڈی کی جانب سے بھیجا جانے والا طلبی کا نوٹس وصول کرنے سے انکارکردیا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھیجے جانے والے نوٹس کے مطابق انہیں 24 مئی کو طلب کیا گیا تھا۔

نیب نے بلاول بھٹو کو پارک لین کیس میں طلبی کا نوٹس بلاول ہائوس کراچی بھیجا تھا۔ نوٹس 17 مئی کو قواعد و ضوابط کے مطابق 17 مئی کو کوریئر کمپنی کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ بلاول ہائوس کراچی پر20 مئی کے دن کوریئر کمپنی کا ملازم جب نوٹس لے کر پہنچا تو وہاں موجود افراد نے نوٹس کی وصولی سے انکار کردیا۔