صوبائی حکومت صوبے میں قائم صنعتی زونز کے لئے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کوشاں ہے،عبدالکریم

بدھ 22 مئی 2019 23:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں قائم صنعتی زونز کے لئے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کوشاں ہے اورصنعتی ترقی کے ساتھ صوبے میں معاشی خوشحالی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں Kp-EZDMC کے وفد کے ساتھ توانائی کی ضروریات کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کے پی ای ذیڈ ڈی ایم سی کے سی ای او سعید احمد نے صنعتی زون کو درپیش مسائل خاص کر توانائی کی بحران سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔معاون خصوصی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مسئلہ کو وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں لا کر حل کرنے کی کوشش کریں گے مہمان خصوصی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے کیونکہ صوبے میں صنعتی ترقی کا دارومدار صنعتوں کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے پر ہے۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیاکس صوبے میں واقع صنعتی زون کے لئے توانائی کے بحران کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ معاون خصوصی نے متعلقہ حکام پر زور دیاکہ وہ اس مسئلے کو حل کر نے کے لیے دن رات کوششیں کریں۔

متعلقہ عنوان :