متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 23 مئی 2019 10:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ملک میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژنوں، پنجاب میں بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژنوں، اسلام آباد اور کشمیر میں دور دور تک آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، قلات،زوب ڈویژنوں اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بار ش متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔آج (جمعرات) کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔اسلام آباد اور پشاور 24 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 23کوئٹہ اورگلگت 14 مری اورمظفرآباد 18 اورکراچی 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔