روئی کی 6 ہزار گانٹھوں کے سودے 8 ہزار 850 روپے سے 9 ہزار 500 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے

جمعرات 23 مئی 2019 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) روئی کے بھائو 8 ہزار 850 روپے سے 9 ہزار 500 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2018-19ء کی 6 ہزار گانٹھوں کے سودے 8 ہزار 850 روپے سے 9 ہزار 500 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈھرکی کی روئی کی 2 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 8 ہزار 850 روپے من پر بند ہوئے جبکہ ڈھرکی ہی میں 400 گانٹھو کے سودوں کے ریٹ بھی سب سے زیادہ 9 ہزار 500 روپے پر بند ہوئے۔ اسی طرح صادق آباد اور خانیوال کی روئی کی فی کس 1 ہزار گانٹھوں کے سودے بالترتیب 8 ہزار 950 روپے اور 8 ہزار 600 روپے فی من رہے جبکہ رحیم یار خان کی روئی کی 1 ہزار 600 گانٹھوں کے سودے 8 ہزار 800 روپے فی من پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :