نیک نیتی سے سفارتکاری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے بغیر جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن و خوشحالی کا خواب ادھورا رہے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

جمعرات 23 مئی 2019 16:47

نیک نیتی سے سفارتکاری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے بغیر جنوبی ایشیاء میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیک نیتی سے سفارتکاری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے بغیر جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن و خوشحالی کا خواب ادھورا رہے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی وسیع تر علاقائی تعاون کی جانب مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا پلیٹ فارم خطہ کے ممالک کے مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے میں مددگار ہو سکتا ہے۔