Live Updates

وزیراعظم عمران خان کو گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان السعود کا ٹیلی فون ،

ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار

جمعرات 23 مئی 2019 16:47

وزیراعظم عمران خان کو گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان السعود کا ٹیلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان کو گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان السعود نے جمعرات کو ٹیلی فون کیا اور ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ 31 مئی 2019ء کو منعقد ہونے والی او آئی سی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم کے آئندہ دورہ سعودی عرب کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مشکل وقت میں پاکستان کیلئے سعودی عرب کی فراخدلانہ معاونت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے مکہ میں او آئی سی سربراہ کانفرنس میں اپنی شرکت کی بھی تصدیق کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات