پی ٹی ایم معصوم بچی کے قتل کو سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے ، فواد چوہدری

جمعرات 23 مئی 2019 20:22

پی ٹی ایم معصوم بچی کے قتل کو سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے ، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم ایک معصوم بچی کے قتل کو اپنی دو ٹکے کی سیاست کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ان کی سیاست کے سینے میں دل نہیں ہے، یہ واقعات ہمارا اجتماعی دٴْکھ ہیں۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے یہ بھی کہا کہ قصور میں 9 بچیوں کا قتل ہوا پھر جا کر پرچہ کٹا، کسی نے ایسی بیہودہ گفتگو نہیں کی جیسی یہ لوگ کر رہے ہیں۔