اوپن یونیورسٹی نے 3اور 4جون کے پیپرز کا نیا شیڈول جاری کردیا

جمعرات 23 مئی 2019 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2018ء کے مختلف پروگرامز کے فائنل ملک بھر میں ایک ساتھ11۔جولائی تک جاری رہیں گے ُ بحر حال شعبہ امتحانات نے عید الفطر سے دو دن پہلے یعنی 3اور 4جون کو منعقد ہونے والے پیپرز کا شیڈول تبدیل کردیا ہے ۔ اسی طرح 3۔جون سی9جون تک پورے ملک میں کسی بھی پیپر کا امتحان نہیں ہوگا ،ْ نئے شیڈول کے مطابق میٹرک ،ْ ایف ای/ایف ایس سی کے 3۔

(جاری ہے)

جون کو منعقد ہونے والے پیپرز اب 12۔جولائی کو منعقد ہوں گے اسی طرح 4جون کو منعقد ہونے والے پیپرز اب 28۔جون کو منعقد ہوں گے۔ اے ڈی ای/اے ڈی سی/بی ایڈ)نیو اسکیم(بی ای/بی بی ای/پی جی ڈی/بی ایس/ایم ای/ایم ایس سی/ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے 3۔جون کو منعقد ہونے والے پیپرز کی نئی تاریخ 12۔جولائی جبکہ 4۔جون والے پیپرز کی نئی تاریخ 15۔جولائی مقرر کی گئی ہے۔ ان پیپرز کے امتحانی مراکز اورٹائمنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پہلے سے جاری رول نمبر سلپس امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :