وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ٹریفک حادثے میں پنجاب فو ڈ اتھارٹی کے گن مین محمدعمران کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پراظہار افسوس

زخمی ڈائریکٹر ندیم انور اورڈرائیور حبیب اللہ کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں،جاں بحق عمران کے خاندان کو ہر طرح سے سپورٹ کیا جائیگا

جمعرات 23 مئی 2019 22:12

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ٹریفک حادثے میں پنجاب فو ڈ اتھارٹی کے گن مین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ننکانہ صاحب کے قریب موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں پنجاب فو ڈ اتھارٹی کے گن مین محمدعمران کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق محمد عمران کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حادثے میں زخمی ڈائریکٹر ویجلنس میاں ندیم انور اورزخمی ڈرائیور حبیب اللہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں-وزیراعلیٰ نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے اورجاں بحق گن مین محمد عمران کے خاندان کو ہر طرح سے سپورٹ کیا جائے گا۔