Live Updates

امکان ہے کہ وزیراعظم حکومت کے ڈیڑھ سے 2 برس مکمل ہونے کے بعد مڈ ٹرم الیکشن کا اعلان کر دیں گے

تحریک انصاف کے پاس نہ مرکز میں اور نہ ہی پنجاب میں پورا مینڈیٹ ہے، اراکین اسمبلی کو فنڈ جاری کیے جانے کا ایک مقصد انتخابات کی تیاری بھی ہے: سینئر صحافی ہارون رشید

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مئی 2019 20:52

امکان ہے کہ وزیراعظم حکومت کے ڈیڑھ سے 2 برس مکمل ہونے کے بعد مڈ ٹرم الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2019ء)  سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ وزیراعظم حکومت کے ڈیڑھ سے 2 برس مکمل ہونے کے بعد مڈ ٹرم الیکشن کا اعلان کر دیں گے، تحریک انصاف کے پاس نہ مرکز میں اور نہ ہی پنجاب میں پورا مینڈیٹ ہے، اراکین اسمبلی کو فنڈ جاری کیے جانے کا ایک مقصد انتخابات کی تیاری بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مڈ ٹرم الیکشن کی طرف جا سکتے ہیں، اس بات کے واضح امکانات نظر آ رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ موجودہ ملکی سیاست حالات کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان مڈٹرم الیکشن کی طرف جا سکتے ہیں۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فوری تو مڈٹرم الیکشن نہیں کروا سکتے، تاہم وزیراعظم حکومت کے ڈیڑھ سے 2 برس مکمل ہونے کے بعد مڈ ٹرم الیکشن کا اعلان کر دیں گے۔

(جاری ہے)

ہارون رشید کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے پاس نہ مرکز میں اور نہ ہی پنجاب میں پورا مینڈیٹ ہے، ایسے میں اراکین اسمبلی کو فنڈ جاری کیے جانے کا ایک مقصد انتخابات کی تیاری ہی ہو سکتا ہے۔ ہارون رشید مزید کہتے ہیں کہ وزیراعظم پر اپوزیشن کو ریلیف دینے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے، تاہم عمران خان کسی صورت اپوزیشن کو ریلیف دینے کیلئے راضی نہیں ہیں۔

ایسے میں اپوزیشن جماعتیں بھی قبل از وقت انتخابات کیلئے زور ڈالیں گی۔ ہارون رشید کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کیلئے ممکن ہوتا تو وہ ابھی مڈ ٹرم الیکشن کا اعلان کر سکتے تھے، تاہم ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے باعث ایسا ممکن نہیں ہے۔ وزیراعظم کو امید ہے کہ ڈیڑھ سے 2 برس کے عرصے تک ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو جائے گی، پھر ہی وہ مڈ ٹرم الیکشن کی جانب جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات