میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز اسلام آباد کی جانب سے پولن الرجی سے متاثرہ افراد کو 11 طبی مراکز پر علاج ومعالجہ کی سہولت کی فراہمی

جمعہ 24 مئی 2019 11:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز اسلام آباد کی جانب سے پولن الرجی سے متاثرہ افراد کو 11 طبی مراکز پر علاج ومعالج کی سہولت دی جارہی ہے۔ ان طبی مراکز پر اینٹی الرجی ادویات ، آکسیجن سلنڈر اور نوبولائزیشن کی موجودگی کو یقینی بنایاگیاہے۔

(جاری ہے)

میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈائریکیورٹیٹ آف ہیلتھ سروسز کے ذرائع کے مطابق مارچ سے لیکر مئی کے مہینہ تک الرجی سے بچائو کیلئے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں11 طبی مراکز پر علاج ومعالج کی سہولت دی جاتی ہے تاکہ ان کو الرجی کے اثرات سے بچایاجاسکے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ الراجی کا سبب بننے والے درختوں کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تلف کیاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :