فلم ’’دی کرنٹ وار‘‘ 4 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعہ 24 مئی 2019 11:42

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) برطانوی اداکار بینیڈکٹ کمبربیچ کی فلم’’دی کرنٹ وار‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، فلم 4اکتوبر کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بینیڈکٹ کمبربیچ کی فلم ’’دی کرنٹ وار‘‘امریکا کے چند سینما گھروں میں 4اکتوبر کو پیش کی جائے گی۔ فلم کے ہدایت کار الفونزو گومز ریجون ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں نکولس ہولٹ، کیتھرین واٹرسٹن،ٹام ہالینڈ اور ٹوپنس میڈلٹن شامل ہیں۔