قومی اسمبلی کا رواں سیشن 31 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 24 مئی 2019 13:00

قومی اسمبلی کا رواں سیشن 31 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے رواں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کا رواں سیشن 31 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری وزیر دفاع پرویز خٹک وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، اسد عمر، سردار نصراللہ دریشک، خالد حسین مگسی، روبینہ عرفان، آغا حسن بلوچ، محمد اسلم بھوتانی، رانا تنویر حسین، سید نوید قمر، غلام مصطفیٰ شاہ اور مولانا عبدالواسع نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام پارلیمانی نمائندوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا رواں سیشن 31 مئی تک جاری رکھا جائے گا، اس کے علاوہ ان میں ایک قانون سازی سمیت معمول کی کارروائی نمٹائی جائی جائے گی۔