پاکستان بارکونسل کا پی ٹی ایم ارکان کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ
علیحدگی پسندانہ سوچ کو ہوا دینے والے غداری کے ذمرے میں آتے ہیں، حکومت پی ٹی ایم کے ایسے عناصر کیخلاف کاروائی کرے۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سید امجد شاہ
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 مئی 2019 17:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج نے پی ٹی ایم کے جائز مطالبات کو کبھی نظر انداز نہیں کیا، کسی شخص یا گروپ کا طالبہ آئینی ہے توپورا ہونا چاہیے۔
سید امجد شاہ نے کہا کہ حکومت پی ٹی ایم کے ایسے عناصر کیخلاف کاروائی کرے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں افغان افغان ہوں۔ محسن داوڑ نے اپنی ذات افغان کو ظاہر کیا۔ محسن داوڑ کے ٹویٹ کو انتہائی غیرمناسب سمجھا جا رہا ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ اس کی وضاحت کریں کہ یہ صرف کاسٹ ہے، افغانستان سے تعلق نہیں ہے۔ اسی طرح گزشتہ دنوں کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں ہزارہ کمیونٹی نے ہونے والی دہشت گردی اور جانوں کے نقصان کے ضیاع پر دھرنا دیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہزارہ کمیونٹی اس وقت ملک بھر میں سب سے زیادہ مظلوم ہے۔ دہشتگردی کے واقعات میں ان کے درجنوں خاندان موت کے منہ میں چلے گئے اور یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔تاہم گزشتہ دنوں ان کی آواز کے ساتھ حکومتی پارٹی کے علاوہ معاشرے کے ہر طبقے نے بھی آواز بلند کی۔ہمدردی کی اس آڑ میں پی ٹی ایم اور اس کے قائدین نے بھی کوئٹہ میں دھرنا دیا۔ مگر یہ دھرنا ا س وقت متنازع ہو گیا جب پی ٹی ایم کے قائدین نے سٹیج پر کھڑے ہو کر ریاست اور فوج مخالف نعرے بازی کی۔اس نعرے بازی کی وجہ سے کئی لوگوں کی ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہمدردی بھی کم ہو گئی کہ فوج تو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہی ہے اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے اور اب ہزارہ کمیونٹی کے لوگ پی ٹی ایم کے ساتھ مل کر ریاست مخالف بیان دے رہے ہیں۔تاہم اس حوالے سے ہزارہ کمیونٹی کے راہنما کا نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کوئٹہ میں ہونے والے دھرنے سے ہزارہ کمیونٹی کاکوئی واسطہ نہیں۔ ہماری کمیونٹی کے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین میں سے کوئی بھی شخص اس دھرنے میں موجود نہیں تھا جہاں پی ٹی ایم کے سربراہوں نے ریاست اور فوج مخالف نعرے بازی کی۔ہم پی ٹی ایم سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور ان کے ایجنڈے سے بھی ہمارا کسی قسم کا کوئی واسطہ نہیں۔پی ٹی ایم کے بیانات اور نعرے ریاست خلاف ہیں جن کی ہم مکمل طور پر مزمت کرتے ہیں۔ہزارہ کمیونٹی اپنے سکون اور حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہی ہے اور اٹھاتی رہے گی اس کے لیے انہیں پی ٹی ایم جیسی کسی جماعت کی ضرورت نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.