مستحقین تک ان کا حق پہنچاکر دلی سکون ملتا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی

جمعہ 24 مئی 2019 18:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) اسسٹنٹ کمشنر سٹی فراز احمد صدیقی نے کہاہے کہ مستحقین تک ان کا حق پہنچاکر دلی سکون ملتا ہے ،ضلعی انتظامیہ ایسے تمام رفاحی اداروں اورتنظیموں کی خدمات کو سراہتی ہے جوکہ دن اوررات کے اندھیروں میں مستحقین تک ان کا حق پہنچاتے ہیں ، ہمیں اللہ رب الغرت کے حضور رمضان المبارک میں دل کھول کر غریبوں کی مددکرنا چاہئے ، وہ لیاقت کالونی میں تنظیم خدمت انسانیت کے زیراہتمام لگائے گئے خادم مفت راشن کیمپ میں مستحقین اورغریبوں میں راشن تقسیم کرنے تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فراز احمد صدیقی نے کہاکہ ہم راشن ،سلائی مشینیں سمیت ضرورت کی دیگر اشیاء یا کسی کی مالی مدد کرکے کسی پر احسان نہیں کرتے ہیں بلکہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے ہم اللہ پاک نے ہمیں اس قابل بنایا ہے کہ ہم کسی مدد کرسکیں ،اوریہ ہمارا مذہبی فریضہ ہے ،انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں آج کل مہنگائی ،معاشی بحرا ن کی خبریں گردش کرتی ہیں ،مگر اس کے باوجود مخیرحضرات دن رات دل کھول کر فلاحی کاموں میں سرگرم ہیں ،انہوں نے تنظیم خادم انسانیت خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ایسی تنظیموں کے ساتھ بھرپورتعاون کررہی ہے اورانہیں ہرطرح کی سہولیات فراہم کررہی ہے ،اس موقع پر بڑی تعداد میں مستحقین اور غریبوں میں راشن تقسیم کیاگیا،تقریب سے تنظیم خادم انسانیت کے رہنمائوں اورمعززین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :