ملاکنڈ،گاڑی کھائی میں گرنے میں 3 افراد جاں بحق

گاڑی اپردیر سے پشاورجارہی تھی جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل

جمعہ 24 مئی 2019 19:57

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) ملاکنڈ میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ،جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گاڑی اپردیر سے پشاورجارہی تھی کہ مین شاہراہ پرگہری کھائی میں گرگئی ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو ئے ،جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :