وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ، صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں صارف کو فی کس 2 کلو تک چینی دینے کا فیصلہ

21 رمضان المبارک سے صوبہ بھر کے رمضان بازاروںمیں عید سے متعلق اشیاء خوردونوش بھی فروخت کی جائیںگی عید بازاروں کیلئے حکومت 20 ملین روپے کی سبسڈی دیگی، چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے برآمد پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بیوریج کمپنیوں اور واٹر بوٹلنگ پر فی لٹر ایک روپیہ ایکوافر ٹیرف (واٹر چارجز)لگانے کی منظوری فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کانام کوہ سلیمان اتھارٹی رکھنے اوردائرہ کار ڈی جی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں تک بڑھانے کا فیصلہ :پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے عدالتی احکامات کے مطابق ضروری اقدامات کی منظوری دی گئی میرج وبینکوئیٹ ہالز اور مارکی کیلئے زیراستعمال زمین کے حوالے سے ایل ڈی اے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ،کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 میں ترامیم کی منظوری ،کابینہ کا گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کرنے پر اطمینان کا اظہار ‘ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گندم کے کاشتکاروں کو انکی محنت کا پورا معاوضہ ملا،پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے ؁ رمضان بازاروں سے عوام کو ریلیف ملا ہے ،پنجاب حکومت آئندہ بھی عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات کریگی:عثمان بزدار

جمعہ 24 مئی 2019 21:23

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ، صوبہ بھر کے رمضان بازاروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں صارف کو فی کس 2 کلو تک چینی دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔کابینہ نے صارف کو رمضان بازاروں میں 2 کلو تک چینی دینے کے فیصلے کی منظوری دی۔21 رمضان المبارک سے صوبہ بھر کے رمضان بازاروںمیں عید سے متعلق اشیاء خوردونوش بھی فروخت کی جائیںگی اوررمضان بازارکے ساتھ عید بازاروں میںسوجی، سو یاں اور دیگر 5 اضافی اشیائے خورد و نوش ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں گی اوراس ضمن میں پنجاب حکومت 20 ملین روپے کی سبسڈی دے گی۔

کابینہ کے اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی برآمد پر ربیٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیااور چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے برآمدپر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میںزمین سے پانی نکال کر استعمال کرنے والی بیوریج کمپنیوں اور واٹر بوٹلنگ پر فی لٹر ایک روپیہ ایکوافر ٹیرف (واٹر چارجز)لگانے کی منظوری دی گئی اوراس ضمن میں واساز، لوکل گورنمنٹس اور محکمہ آبپاشی مذکورہ چارجز وصول کرنے کے حوالے سے اپنے اپنے دائرہ کار میں نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وصول ہونے والی رقم کیلئے علیحدہ اکائونٹ قائم کردیا گیا ہے اورواٹر چارجز کی وصولی اور استعمال کا جامع میکانزم بنایا جائے گا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹیکانام تبدیل کرکے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رکھنے کی منظوری دی گئی اور اتھارٹی کا دائرہ کار ڈی جی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس ضمن میں ایکٹ میں ضروری ترامیم بھی کی جائیںگی -کابینہ کو سکول ایجوکیشن کے اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی میں ترامیم سے آگاہ کیا گیا اوراس بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق ٹیچرز کی ای ٹرانسفر پالیسی کے بارے میں پارلیمانی پارٹی کو بھی بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے عدالتی احکامات کے مطابق ضروری اقدامات کی منظوری دی گئی۔

میرج وبینکوئیٹ ہالز اور مارکی کیلئے زیراستعمال زمین کے حوالے سے ایل ڈی اے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا اور اس ضمن میںقوانین میں ترامیم کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

اجلاس میں 7ویں نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کی ششماہی مانیٹرنگ رپورٹس برائے جولائی تا دسمبر 2016، جنوری تا جون 2017 اور جولائی تا دسمبر 2017 کی منظوری دی گئی جبکہ تعمیرات و مواصلات، ہائوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، آبپاشی، بلدیات اور انفراسڑکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی 2018-19 کی سالانہ آڈٹ رپورٹس کی توثیق کی گئی۔ آڈٹ رپورٹس پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 10ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 9ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پنجاب حکومت کی کاوشوں سے گندم کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملا ہے اورپنجاب حکومت نے کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔

میں صوبائی وزیر خوراک اور متعلقہ حکام کو گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو ریلیف ملا ہے اورپنجاب حکومت مستقبل میں بھی عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم صوبے کے عوام کے مفاد میں اٹھ رہا ہے۔ عوامی خدمت کا جو سفر شروع کیا ہے، اسے رکنے نہیں دیں گے۔اجلاس میں صوبائی وزراء ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اورمتعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔