پولیس نے لوئر بازار پٹن کی موبائل شاپ میں ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 24 مئی 2019 22:00

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پولیس نے پٹن لوئر بازار کی موبائل شاپ میں ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، قبضہ سے سرقہ موبائل رقم اور استعمال ہونے والے آلات برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دکاندار جعفر خان نے لوئر کوہستان تھانہ پٹن میں رپورٹ کراتے ہوئے بتایا کہ 12 مئی 2019ء کو رات کو دکان کے تمام تالوں کو چیک کر کے گھر گیا، صبح جب دکان آیا تو دکان کے تمام تالے کسی نامعلوم نے توڑ کر دکان سے 30 عدد پن پیک موبائل چوری کر کے لے گئے جس پر دکاندار جعفر خان نے مقامی تھانہ پٹن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ کی شفاف تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ایس ایچ او تھانہ پٹن خلیل الرحمن خان اور انوسٹی گیشن سٹاف تھانہ پٹن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا آلہ، سرقہ شدہ رقم اور موبائلز فون گلگت بلتستان سے برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم عزیر اور عدم گرفتار ملزمان عباس، آمیز اور دیگر نامعلوم شامل ہیں۔