ابھی تو عورت کا مرد کے ساتھ اسکینڈل آیا ہے،ایسا نہ ہو آنے والے دنوں میں مرد کا مرد کے ساتھ اسکینڈل آجائے

معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خدشہ ظاہر کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 مئی 2019 12:20

ابھی تو عورت کا مرد کے ساتھ اسکینڈل آیا ہے،ایسا نہ ہو آنے والے دنوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2019ء) : چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے منسوب آڈیو اور ویڈیو سامنے آنے پر تجزیہ کاروں نے بھی اپنے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ ابھی تو ایک عورت کا ایک مرد سے اسکینڈل سامنے آ رہا ہے دعا کریں کہ ایسا وقت نہ آئے کہ ایک مرد کا مرد کے ساتھ اسکینڈل آ جائے اگر ایسا ہوا تو آپ سب کیا کریں گے جس پر پروگرام میں موجود محمد مالک نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو کس کو نقصان ہو گا جس پر حامد میر نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو ملک کی سیاست کو نقصان ہو گا ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کی نیب نے سختی سے تردید کر دی تھی۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ سب چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نیوز ون نے اپنے چینل پر ایک ویڈیو نشر کی تھی جس میں چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تصویر کے ساتھ ایک فون کال کی ریکارڈنگ چلائی گئی تھی جس میں ایک شخص ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔

نیوز ون نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ آواز نیب نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ہے اور انہوں نے خاتون کو ہراساں کیا لیکن کچھ دیر بعد ہی نجی ٹی وی چینل نے اپنی اس ویڈیو کو نہ صرف غیر تصدیق شدہ قرار دیا تھا بلکہ اس پر معذرت بھی کر لی تھی۔ جبکہ چئیرمین نیب کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی خبر نشر کیے جانے کے معاملے پر وزیراعظم نے اپنے مشیر خاص طاہر اے خان کو برطرف کر دیا تھا ، ان پر اس معاملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔