ایرانی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ ہیں، سوڈانی جرنیل

حوثی باغیوں کے حملوں میں سعودی عرب کا مکمل ساتھ دیں گے ،سعودی ولی عہد سے ملاقات

ہفتہ 25 مئی 2019 13:28

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) سوڈانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جانب سے سعودی عرب کو لاحق تمام تر خطرات میں سعودی حکومت کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ریاض حکومت کا ساتھ دے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان میں حکمران ملٹری کونسل کے سربراہ جنرل محمد ہمدان داگلو نے یہ بات جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد کہی۔

انہوں نے کہا کہ سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ریاض حکومت کا ساتھ دے گا۔ واضح رہے کہ سوڈان یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی قیادت میں عرب ممالک کی عسکری کارروائیوں کا بھی حصہ ہے۔