Live Updates

نواز شریف سے اہم شخصیت کی ملاقات ،خصوصی پیغام پہنچایا،نجی ٹی وی کا دعویٰ

ہفتہ 25 مئی 2019 21:58

نواز شریف سے اہم شخصیت کی ملاقات ،خصوصی پیغام پہنچایا،نجی ٹی وی کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملک کی اہم شخصیت نے ملاقات کی ہے اور انہیں محترمہ مریم نواز کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعوٰی کیا ہے کہ گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں یہ ملاقات تقریباً 45منٹ جاری رہی اور اس دوران میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے جانے والے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جیل کے احاطہ کے باہر ساتھیوں سمیت انتظار کرتے رہے۔

رپورٹ میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد کی اس اہم شخصیت نے میاؔں نواز شریف سے ملک کی سیاسی صورتحال اور مریم نواز کے سیاسی مستقبل بارے تبادلہ ؔخیال کیا ہے۔ بعد ازاں جب شاہد خاقان عباسی اور دیگر کو ملاقات کرنے کیلئے اندر بلایا گیا تو یہ معروف شخصیت اندر موجود رہی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات