عارف والا، یوم شہادت حضرت علی المرتضیٰ ؓ کے سلسلہ میں مجالس اور جلوس کیلئے سیکورٹی پلان جاری

اتوار 26 مئی 2019 15:20

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) یوم شہادت حضرت علی المرتضیٰ ؓ کے سلسلہ میں مجالس اور جلوس کیلئے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا جلوس کے تمام راستوں کو کارڈن آف کرکے پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی جلوس میں شامل ہونے والے اعزاداران میٹل ڈیکٹیٹر اور فزیکل چیکنگ کے بعد داخل ہوسکیں گے جلوس میں افسران سمیت609 پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے ڈی پی او عبادت نثار نے پلان کی تفصیلات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

جلوس کے روٹس کو کلیئر کرنے کیلئے اسپیشل برانچ کے اہلکارڈیوٹی دیں گے جلوس کے روٹس پر دکانوں ،مکانات پرسنائپر الرٹ رہے گا ایلیٹ فورس کے کمانڈوجلوس میں نگرانی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :