حکومت کا پانامہ لیکس میں ملوث پاکستانیوں کیخلاف عید کے بعد کارروائی کا فیصلہ

ایف بی آر پہلے ایمنسٹی سکیم کے ذریعہ ٹیکس وصولی کیلئے نوٹسز بھیجے گی ، ابتدائی طور پر ہوم ورک شروع کردیا گیا

اتوار مئی 20:16

حکومت کا پانامہ لیکس میں ملوث پاکستانیوں کیخلاف عید کے بعد کارروائی ..
_اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) حکومت نے پانامہ لیکس میں ملوث پاکستانیوں کے خلاف عید الفطر کے فوری بعد منظم اور جامع کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایف بی آر نے ابتدائی طور پر ہوم ورک شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر کے اعزازی چیئرمین شبر زیدی نے پانامہ لیکس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ابتدائی کام شروع کردیا ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کے سابق و موجودہ سیاسی رہنمائوں کے خلاف عید الفطر کے فوری کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف بی آر نے پہلے ایمنسٹی سکیم کے ذریعہ ٹیکس وصولی کیلئے نوٹسز بھیجے گی تاہم رضا کارانہ طور پر یہ ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے آفشور کمپنی کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔