اسلامی کیلنڈر کا اطلاق رمضان اور عید کا چاند دیکھنے پر نہیں ہونا چاہئیے
مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے نے اسلامی کیلنڈر پر اعتراض اُٹھا دیا
سمیرا فقیرحسین پیر 27 مئی 2019 11:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قاسم علی خان مسجد کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی 29 رمضان المبارک کو اجلاس منعقد کرے گی، اور اگر چاند کے حوالے سے ٹھوس شہادت موصول ہوئی تو عید الفطر کا اعلان کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلامی کیلنڈر کی لانچنگ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اسلامی کیلنڈر کو سرکاری دفاتر، عوامی مقامات اور گھروں میں اسلامی مہینوں کی معلومات حاصل کرنے اور روزمرہ کی زندگی میں اس کی اہمیت کے اعتراف کے لیے آویزاں کرنا چاہئیے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اسلامی کیلنڈر کے بارے میں سنجیدہ ہونے کی بجائے میڈیا میں سرگرم رہنے کے لیے زیادہ متحرک دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے قاسم علی خان مسجد پشاور سے متعلق بتایا کہ اس مسجد کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی 1825 سے ہی مسلسل اجلاس منعقد کر رہی ہے، آج تک اس کمیٹی نے رمضان المبارک یا عید الفطر کا ٹھوس اور شریعت کے مطابق شہادت موصول ہونے پر ہی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھ پر غیر سرکاری طور پر رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس نہ بلانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ گذشتہ برس تو مجھے زبردستی ملک چھوڑ کر دبئی جانے کا کہا گیا۔ لیکن اس کے باوجود مقامی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کیا اور میری موجودگی میں فیصلہ سنایا۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.