Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، چار نکاتی ایجنڈا جاری

مشیر خزانہ بجٹ حکمت عملی ،2019.20 دستاویزات پر بریفنگ دینگے ،بجٹ کے نمایاں خدو خال بارے بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائیگا وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کیلنڈ ر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرینگے، حتمی فیصلہ کابینہ ہی کریگی

پیر 27 مئی 2019 13:23

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، چار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 28 مئی منگل کوہوگا اس سلسلے میں چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کااجلاس 28مئی منگل کو ہوگا ،وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ بجٹ حکمت عملی ،2019-20 دستاویزات پر بریفنگ دینگے ،بجٹ کے نمایاں خدو خال بارے بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائیگا ،تمام وزارتیں اور ادارے اپنے اثاثوں بارے کابینہ کو معلومات فراہم کرینگے ،کابینہ کے فیصلوں پر عمل درامد کا جائزہ لیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق کچی کینال کی تعمیر میں کرپشن کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر غور ہوگا۔

ذرائع نے بتایاکہ کابینہ امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی غور کریگی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کیلنڈ ر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرینگے جو فیصلہ کرے گی کہ اسے اپنانا ہے یا پرانے نظام پر ہی چلنا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات