یہ جاپانی انڈر شرٹ ہڈیوں کےڈھانچے کو بھی ماچو مین ظاہر کرتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 28 مئی 2019 23:54

یہ جاپانی انڈر شرٹ ہڈیوں کےڈھانچے کو بھی ماچو مین   ظاہر کرتی ہے

کمزور اور لاغر جاپانی افرادبھی اب ماچو مین کی طرح دکھائی دیں گے۔ اس کے لیے انہیں جم میں مشقت کرنے اورزیادہ خوراک کھانے کی بھی ضرورت نہیں۔ایسے شخص کو صرف یہ کرنا ہے کہ کپڑوں کے نیچے” سپر ماچو  ٹی“پہنی ہے۔ یہ ایک خاص انڈرشرٹ ہے، جس کےپہننے سے لاغر اور کمزور شخص بھی صحت مند نظر آتےہیں۔
اس شرٹ کو  جاپانی کمپنی ”ہز کمپنی گروپ“ نے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

سپر ماچو ٹی میں پھولنے والے ائیر بیگز  ہوتے ہیں، جنہیں سینے اور بازوں  پر بنی جیبوں میں رکھا جاتا ہے۔جس سے شرٹ پہننے والے کی چھاتی چوڑی اور ڈولے بڑھے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس شخص کو پہننے والے اپنی صحت کے مطابق ائیر بیگ کو بڑا یا چھوٹا کر سکتے ہیں۔
سپر ماچو ٹی کی قیمت اس وقت ایمزون پر  7980 ین یا 73 ڈالر ہے جبکہ  مارکیٹ میں یہ 45.5 ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :