نیچے مت دیکھیں! چین میں دنیا کے طویل ترین شیشے کے پل پر سیاحوں کی بہادری

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 30 مئی 2019 23:56

نیچے مت دیکھیں! چین  میں دنیا کے طویل ترین شیشے کے پل  پر سیاحوں کی بہادری

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہوا میں چلنا کیسا لگتا ہے؟  شیشے کےا س پل کو پار کرتے ہوئے آپ ہوا میں چلنے کا مزہ لے سکتے ہیں۔ چین کے صوبے جیانگسو میں واقع ہواشی ورلڈ ایڈونچر پارک میں  دنیا میں شیشے کے طویل ترین پل کو  عوام کے لیے اس سال کے شروع میں کھولا گیا تھا۔زمین سے 100 میٹر یا 300 فٹ کی بلندی پر شیشے کے پل پر چلنا کمزور دل کے لوگوں کے بس کی بات نہیں۔


ایک رپورٹ کے مطابق 518 میٹر طویل یہ پل خصوصی شیشے سے بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس شیشے کی موٹائی 3.5 سینٹی میٹر ہے۔ اس پل پر شیشے کر ہر ٹکڑا زیادہ سے زیادہ  4.7 ٹن وزن برداشت کر سکتا ہے۔ یہ پل ایک ساتھ 2600 افراد کا وزن برداشت کر سکتا ہے۔
سیاحوں کے تجربے کو جو چیز خوفناک بناتی ہے، وہ  اصل میں شیشہ ٹوٹنے کی  آوازیں ہیں، جو سیاحوں کے چلتے ہوئے مصنوعی طور پر پیدا کی جاتی ہیں۔ وژیول ایفکٹس سے بھی ایسا لگتا ہے جیسے شیشہ ابھی ٹوٹا۔
شیشےکے اس پل کے مناظر آپ بھی دیکھیں، جس میں کئی لوگ خوفزدہ ہو کر کھڑے ہوجاتےہیں۔

متعلقہ عنوان :