چاغی۔تھیلیسمیا کے شکار بچوں کو مفت خون دینا انسانیت کی بڑی خدمت ہے،ڈپٹی کمشنر چاغی

جمعہ 31 مئی 2019 16:56

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر فتح خان خجک نے کہا ہے کہ تھیلیسمیا کے شکار بچوں کو مفت خون دینا انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔ انہوں نے غیر سرکاری ادارے بولان بلڈ بینک کے سماجی خدمات کو سراہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بولان بلڈ بینک دالبندین کی دورے کے موقع پر انچارج محمدبخش بلوچ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب ناصر، انجمن تاجران دالبندین کے صدر حاجی آغامحمد محمدحسنی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھی. محمدبخش بلوچ نے ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کو بولان بلڈ بینک کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا ادارہ ضلع چاغی و گرد و نواح کی متعدد علاقوں کے تھیلیسمیا کی شکار درجنوں بچوں اور بچیوں کے لیے امید کی کرن ہے جنہیں مستقل بنیادوں پر مفت خون فراہم کیا جاتا ہے جبکہ اس کے علاوہ ایمرجنسی میں بھی لوگوں کو مفت خون فراہم کی جاتی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بولان بلڈ بینک انتہائی نامساعد حالات اور کم وسائل کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت خلق خدمت میں مصروف عمل ہی. ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک نے اپنی جانب سے بولان بلڈ بینک کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خدمت خلق کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی بھرپور مدد کرے گی۔