سلامتی کونسل نے صومالیہ میں علاقائی امن فورس سے 1000فوجی کم کرنے کی منظوری دیدی

ہفتہ 1 جون 2019 21:59

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2019ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے موغادیشو میں الشباب ملیشیا کی جانب سے حملوں میں اضافے کے باوجود صومالیہ میں علاقائی امن فورس سے 1000فوجی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کونسل نے صومالیہ میں افریقن یونین مشن(اے ایم آئی ایس او ایم ) کے انخلاء کی قرارداد میں متفقہ منظوری دی تاہم اگر تشدد بدترین شکل اختیار کرتا ہے تو کونسل کے پاس فیصلے پر نظر ثانی کیلئے راستہ کھلاہے۔

(جاری ہے)

قرارداد برطانیہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس میں اے ایم آئی ایس او ایم کے 28فروری تک 19626فوجیوں میں سے 1000فوجی کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،فورس کے مینڈیٹ میں ایک سال کیلئے توسیع کی گئی ہے ۔2017ء میں ٹرانزیشن منصوبے کے تحت ا ے ایم آئی ایس او ایم آہستہ آہستہ سیکورٹی ذمہ داریاں صومالی فورسز کے حوالے کردینگی تاہم افریق )ن یونین نے اضافی ذمہ داری سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے جیسا کہ ملک آئندہ سال انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے ۔