پاکستان میں شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی

شوال کے چاند کی پیدائش آج دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگئی، کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے اور 16 منٹ ہوگی

muhammad ali محمد علی پیر 3 جون 2019 19:58

پاکستان میں شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2019ء) پاکستان میں شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی، شوال کے چاند کی پیدائش آج دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگئی، کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے، اور 16 منٹ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آج بروز پیر کو دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی تھی۔

آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 4 گھنٹے 16 منٹ تھی۔ کل کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے اور 16 منٹ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا۔ جبکہ پشاور سمیت پورے پاکستان میں کل 4 جون کو چاند کی رویت ممکن ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کل بروز منگل کو پاکستان میں شوال کا چاند نظر آجانے کے واضح امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کل مغرب کے وقت چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔ جبکہ چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان میں موجود پاکستان میٹالرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے کے 66 مخصوص مقامت پر عوام کو دعوت دی ہے کہ عام لوگ بھی ان جگہوں پر 4جون کی شام آکر چاند دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک لسٹ جاری کی ہے جس میں ان 66شہروں کے نام دیے گئے ہیں جہاں پہ چاند دیکھا جاسکتا ہے۔ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ان مقامات میں سے کچھ جگہوں پر جدید ترین آلات نصب ہیں اور کچھ جگہوں پر نسبتاََ کم جدید آلات ہیں تاہم سب عام لوگ خود چاند دیکھ چند لوگوں پر انفرادی طور پر یقین رکھنے کی بجائے سائنس اور جدید ٹیکنالوجیز پر یقین کر سکیں گے۔