راولپنڈی پولیس کی کاروائی، 13ملزمان گرفتار

6پستول 30بور مع19روند،1آہنی مکہ،3717گرام چرس،5لیٹر شراب،62بوتل شراب برآمد

پیر 3 جون 2019 21:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2019ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں 13ملزمان گرفتار کر کے 6پستول 30بور مع19روند،1آہنی مکہ،3717گرام چرس،5لیٹر شراب،62بوتل شراب برآمد کرلی تھانہ صادق آباد پولیس نے عمر سے 1پستول30بور مع2روند،تھانہ نصیرآباد پولیس نے سعید سے 1پستول 30بور مع4روند ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شائین 1پستول 30بور مع4روند،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عبدالرحمن سے 1پستول30بور مع2روند،تھانہ گوجر خان پولیس نے عثمان سے 1پستول30بور مع3روند،جہانزیب سے 1پستول30بور مع4روند،تھانہ وارث خان پولیس نے مظہر سی1آہنی مکہ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے اورنگزیب سے 1300گرام چرس ،تھانہ وارث خان پولیس نے فرحان سے 1117گرام چرس،تھانہ نصیرآباد پولیس نے عمران سے 1300گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے خرم سے 5لیٹر شراب،تھانہ چونترہ پولیس نے پرویز سے 40بوتل شراب جبکہ تھانہ گوجرخان پولیس نے اقبال سی22بوتل شراب برآمد کر لی۔