عارف والا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں برین ٹیومر (دماغی رسولی)سے آگاہی کا عالمی دن -8 جون کو منایا جائے گا

منگل 4 جون 2019 15:53

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں برین ٹیومر (دماغی رسولی)سے آگاہی کا عالمی دن -8 جون کو منایا جائے گا جس کا مقصد دماغی رسولی سے جنم لینے والی پیچیدگیوں اور علاج معالجے کے متعلق آگاہی او ر اس سے متاثر مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اس سلسلہ میںمحکمہ صحت اور نجی تنظیموں کے اشتراک سے عارفوالاسمیت ملک بھر میں سیمینارز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے ماہرین صحت ،نیوروسرجن اور مقررین برین ٹیومر کی علامات ،علاج اورپرہیز کے متعلق معلومات فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے

متعلقہ عنوان :