ڈیٹنگ ایپس کی وجہ سے روزانہ 10 لاکھ افراد جنسی بیماریوں کا شکار بننے کا انکشاف

جنسی طور پر پھیلنے والی بیماریوں میں اضافہ دنیا بھر میں حکام کے لیے ویک اپ کال ہے،عالمی ادارہ صحت

پیر 10 جون 2019 12:08

ڈیٹنگ ایپس کی وجہ سے روزانہ 10 لاکھ افراد جنسی بیماریوں کا شکار بننے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے روزانہ دس لاکھ افراد دنیا بھر میں جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کی لپیٹ میں آتے ہیں، جس کی بڑی وجہ ڈیٹنگ ایپس ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے جنسی طور پر پھیلنے والی بیماریوں کے انسداد میں مناسب پیش رفت نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ، رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسی بیماریوں میں افزائش کی وجہ ڈیٹنگ ایپس کا زیادہ استعمال ہے، جوبہت خطرناک ہے۔

نئی رپورٹ میں بتایا گیا دنیا کی مجموعی آبادی میں اوسطاً پچیس فیصد افراد کو کوئی نہ کوئی ایسی بیماری لاحق ہے، روزانہ کی بنیاد پر دس لاکھ افراد دنیا بھر میں جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کی لپیٹ میں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2016 کے دوران کلائمیڈیا، گنوریا، ٹرائکوموناسس اور سفلسس جیسی بیماریوں کے 37 کروڑ ساٹھ لاکھ کیسز سامنے آئے۔

جن میں 15 سے 45 برس تک کے افراد میں سے 12 کروڑ 70 لاکھ افراد کو کلائمیڈیا، 8 کروڑ 70 لاکھ افراد کو گنوریا اور 6 کروڑ 30 لاکھ افراد کو سفلسس ہوا جب کہ 15 کروڑ 60 لاکھ افراد کو ٹرائکومونیسس کی بیماری لاحق ہوئی۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر یونیورسل ہیلتھ کوریج پیٹر سلاما نے کہا کہ جنسی طور پر پھیلنے والی بیماریوں میں اضافہ دنیا بھر میں حکام کے لیے ویک اپ کال ہے کہ وہ جنسی بیماریوں سے روک تھام کے لیے میسر وسائل تک رسائی دیں۔

متعلقہ عنوان :