کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری

پیر 10 جون 2019 15:16

کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) لاہورہائیکورٹ نے کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری شاہد اقبال کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈی جی فوڈ پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ بچپن سے گھر میں کھلا دودھ استعمال کر رہے ہیں،ڈی جی فوڈ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فریش دودھ کی فروخت پر پابندہ لگا دی۔فریش دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کرنا آئین کے آرٹیکل 8،18 اور 36 کی خلاف ورزی ہے۔عدالت فریش دودھ کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔