Live Updates

امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

ہیکر نے امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ پروزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 جون 2019 23:47

امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جون 2019ء) بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کا ٹوئیٹر کا آفیشل اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امیتابھ بچن دنیا کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر بہت متحرک نظر آتے ہیں اور اپنی سرگرمیوں سے مداحوں کو آگاہ کیے رکھتے ہیں۔ امیتابھ بچن کا اکاونٹ آج ہیک کر لیا گیا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیکرز نے امیتابھ بچن کے ٹوئیٹر اکاونٹ کی پروفائل پکچر پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تصاویر لگادی۔

ہیکر نے عمران خان کی تصویر لگانے کے ساتھ ساتھ کچھ پیغامات بھی ٹویٹ کیے ہیں۔امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ سے پاکستان اور ترکی کے پرچم والی تصاویر بھی شئیر کی گئی اور ساتھ ہی پیغام بھی دیا گیا۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ پاکستان سے  محبت کا پیغام بھی دیا گیا۔

(جاری ہے)

بولی ووڈ کے اداکار امیتابھ بچن کے ٹویٹر پر تین  کروڑ 73 لاکھ سے زاہد  فالورز ہیں۔

تاہم چند ہی لمحوں میں وہ ٹویٹس ڈیلیٹ کر دئیے گئے جس سے واضح ہوتا کہ ان کا اکاؤنٹ ریکور کر لیا گیا ہے۔بتایا گا ہے امیتابھ کا اکاؤنٹ ترکی کے ہیکرز کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے۔
۔خیال رہے عمران پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی مقبول ہیں۔وزیراعظم عمران خان سال 2018ء میں یاہو انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دسیوں نمبر پر تھے۔

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں چاہنےوالے ہیں۔عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے بھی دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔ ان کے وزیراعظم بننے کے بعد دوسرے ممالک کے ساتھ دوستی کا رشتہ مزید گہرا ہو گیا۔جب کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں۔اگر بات کریں بھارتیوں کی تو وزیراعظم عمران خان ان میں بھی بہت مقبول ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یاہو سرچ انجن نے حال ہی میں سرخیوں میں رہنے و الی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی ٹاپ ٹین شخصیات میں شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات