دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 11 جون 2019 13:08

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 91000کیوسک اور اخرج 100000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد70000 کیوسک اور اخراج70000 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد49300کیوسک اور اخراج45000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد51700 کیوسک اور اخراج 22800کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد155800 کیوسک اور اخراج 148800 کیوسک،چشمہ آمد158100کیوسک اوراخراج 150000کیوسک، تونسہ آمد130300 کیوسک اور اخراج114300 کیوسک، پنجند آمد8200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 86100کیوسک اور اخراج 69000کیوسک، سکھر آمد57900کیوسک اور اخراج24400 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد14500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1402.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.126 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1158.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.132 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 646.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.176 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔