سی پیک منصوبہ سے پاکستان اور چین دونوں کو فائدہ پہنچے گا، سردار شوکت پوپلزئی
منگل 11 جون 2019 17:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک علاقائی انضمام کا پروگرام ہے جس سے ملک کے پسماندہ صوبوں اور خاص طور پر بلوچستان کو بہت فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے اثرات ایک لمبے عرصہ کے بعد سامنے آئیں گے جس کی بنا پر پاکستان کو علاقائی اقتصادی طور پر پاور فل راہداری ریاست بننے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے لئی3 اہم منصوبے زیر تکمیل ہیں جن کی تکمیل سے صوبہ کو ڈاون اسٹریم انڈسٹری جن میں آئیل ریفائینری،کھاد کے پلانٹس اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹری شامل ہیں کے مواقع حاصل ہوںگے۔ انہوں نے کہا نہ صرف پاکستان بلکہ سینٹرل ایشیاء کے تمام ممالک اس پروگرام سے مستفید ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے ، بے روزگاری کو کنٹرول کرنے اور نئی ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے میں بہت مدد دیں گے۔ سردار شوکت نے کہا کہ پاکستان کو پیپلز ریپبلک آف چائنا کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے خصوصی طور پر بلوچستان کی ترقی کے لئے کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی، براہ راست سرمایہ کاری، انرجی سیکٹر کے مشترکہ منصوبے، فشریز، فروٹ پراسیسنگ، ایگرو فوڈ، ٹورازم، لائیو اسٹاک اور منرل ڈیویلپمنٹ کے شعبوں میں بڑی مدد کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کا نجی شعبہ بھی ہم کو گوادر پورٹ کے لئے فنّی ماہرین کی فراہمی اور شہر کی ترقی کے لئے مدد کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کے لئے ون بیلٹ ون روڈ پروگرام اقتصادی ترقی کے ایک آلہ کی مانند ہے۔ دریں اثنا ماجو کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر شجاعت مبارک نے اپنے خطاب میں طلبہ کو موجودہ مانیٹری پالیسی، اس کی قسمیں، افراط زر کی شرح، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کردار اور ملک کو درپیش موجودہ مسائل کے بارے میں بریفنگ دی اور مہمان سپیکر سردار شوکت کو ماجو کی شیلڈ پیش کی۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.