سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو مبارکباد

بدھ 12 جون 2019 13:29

سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے پر پاکستان تحریک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے ایک متوازن اور کاروبار دوست بجٹ برائے مالی سال 2019-20ء پیش کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں یہ ایک بہتر اور متوازن بجٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں اور معیشت کے مختلف شعبوں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے لئے بھی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ عمل معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار اداکرے گا۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اس بجٹ میں چمن اور کراچی تک دورویہ سڑک کی تعمیر کی تجویز بڑی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ یہ بجٹ ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گا اور بلوچ عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے پر بھی راغب کرے گا۔