ترک فضائیہ کی شمالی عراق پر بمباری، متعدد ٹھکانے تباہ

بدھ جون 14:07

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) ترک لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک محکمہ دفاع کے مطابق شمالی عراق کے علاقوں زاپ اور متینہ پر ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یہ کارروائی ’’آپریشن پنجہ‘‘ کے تحت کی جس میں دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے اسلحہ گوداموں ،پناہ گاہوں اور دیگر اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ۔محکمہ دفاع کے مطابق تمام طیارے کامیاب آپریشن کے بعد اپنے اڈوں پر واپس آ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :