کاہنہ پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے کلوسے زائد چرس برآمدکرلی

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں،ایس ایچ اوکاہنہ سیدوجیہہ الحسن کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 12 جون 2019 17:44

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک کی خصوصی ہدایت پر ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری،کاہنہ پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش فرمان عرف فانا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1 کلو 700 گرام سے زائد چرس برآمدکرلی،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایس ایچ اوکاہنہ سیدوجیہہ الحسن نے بتایا کہ ملزم کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں،ایس پی ماڈل ٹائون عمران احمدملک نے ایس ایچ او کاہنہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی اورکہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،دریں اثناء کاہنہ پولیس نے 5 نمبر سٹاپ پر شارع عام پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرتے ہو ئے عابد علی ولد محمد اقبال قوم بٹ سکنہ وارڈ نمبر 3 کاہنہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسلحہ پسٹل 30 بور و چلیدہ گولیاں برآمد کر لیں اور مقدمہ کا اندراج کردیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوکاہنہ کا کہنا ہے کہ افسران بالا کی پالیسی کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔